اردو

urdu

ETV Bharat / state

چندرکوٹ میں مودی کل رکھیں گے بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی بنیاد - چترکوٹ میں مودی کل رکھیں گے بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کی بنیاد

وزیر اعظم نرندر مودی آئندہ کل چندرکوٹ میں ایکسپریس وے کا افتتاح کریں گے۔ اس بیچ وہ پریاگ راج کا بھی دورہ کریں گے۔

modi
modi

By

Published : Feb 28, 2020, 4:24 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 9:02 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی سنیچر کو چترکوٹ میں 296.07 کلومیٹر لمبے بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا افتتاح کرنے کے ساتھ کسان کریڈٹ کارڈ(کے کے سی)تقسیم کریں گے۔وزیر اعظم پریاگ راج میں معذوروین اور سینئر شہریوں کے درمیان امداد و آلات تقسیم کریں گے۔

ریاست میں اپنے 5 گھنٹوں کے قیام کے دوران وزیر اعظم پہلے چترکوٹ میں پروگرام میں شرکت کریں گے اور پھر پریاگ راج پہنچیں گے۔یوپی کی گورنر آنندی بین پٹیل اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ،یو پی بی جے پی صدر سوتنتر دیو سنگھ بشمول دیگر ریاستی وزراء کے ساتھ دونوں پروگراموں میں شرکت کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق چترکوٹ میں وزیر اعظم کا پروگرام گونڈہ علاقے میں صبح10 بجے منعقد ہوگا جہاں وہ بندیل کھنڈ ایکسپریس وے کا پتھر رکھیں گے۔296.07 کلو میٹر لمبا بندیل کھنڈ ایکسپریس وے چترکوٹ،باندہ،ہمیر پور، مہوبہ، جالون،اوریہ اور اٹاوہ اضلاع ہوتے آگرہ۔لکھنؤ ایکسپریس وے سے جڑے گا۔یہ ایکسریس وے 14849.09 کروڑ روپئے کے اخراجات سے بنے گا۔جبکہ حکومت نے پہلے سے اس ایکسپریس وے کے لئے 95 فیصد زمین کا انتخاب کرچکی ہے۔

پریاگ راج میں وزیر اعظم راشٹریہ وایوشری یوجنا کے تحت سینئر شہریوں اور اے ڈی آئی پی اسکیم کے تحت معذورین کے درمیان امداد اور آلات تقسیم کریں گے۔پریاگ راج میں یہ پروگرام پریڈ گراونڈ میں منعقد ہوگا۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 9:02 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details