اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقے میں

وزیراعظم نریندر مودی نے وارانسی میں واقع ملک کے پہلے منفرد رچیول میوزیم کا جائزہ لیا۔

وزیراعظم نریندر مودی اپنے پارلیمانی حلقے میں

By

Published : Jul 7, 2019, 12:01 AM IST

دوسری بار وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنے پارلیمانی حلقے کے پہلے یک روزہ دورہ کے دوران انہوں نے لال بہادر شاستری بینالاقوامی ہوائی اڈہ پر آنجہانی شاستری جی کے 18 فٹ لمبے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

وزیراعظم نے پنچکوش روڈ پر ہرہوا علاقہ کے رام سنگھ پور گاؤں میں شجرکاری کی اور پنڈت دین دیال ہینڈی کرافٹ کمپلیکس میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی قومی رکنیت مہم کا آغاز کرنے کے بعد مان محل کا جائزہ لیا۔

مودی نے گنگا کے کنارے دشاشومیدھ گھاٹ کے نزدیک واقع مان محل میں گیارہ کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ پہلے ورچیول میوزیم کا افتتاح فروری میں کیا تھا۔

اس میوزیم میں وارانسی کے کلچر، آرٹ اور مذہبی وراثت کو جدید تکنیک کے ذریعے پیش کیا گیا ہے۔

سرکاری ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کونسل آف سائنس میوزیم کی نگرانی میں بنائے گئے اس میوزیم میں شیوپوجا، بنارس کی گلیاں، ادب اور صحافت، بنارسی میوزک، رقص اور دیگر جیتی جاگتی تصاویر کو پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details