رکن پارلیمان کے طور پر وزیراعظم نریندر مودی آج صبح 11 بجے اپنے لوک سبھا حلقہ وارانسی کے منتخب لوگوں سے بات چیت کریں گے۔
وزیراعظم مودی نے ٹویٹ میں کہا کہ ' کووڈ-19 وبائی مرض کے دوران وارانسی میں شہریوں اور سماجی تنظیموں سے وابستہ افراد نے نہ صرف ضرورت مند لوگوں کی پوری لگن کے ساتھ مدد کی بلکہ مقامی انتظامیہ کو ہر طرح کی مدد بھی فراہم کی۔ میں گیارہ بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اپنے پارلیمانی حلقے کے لوگوں کے ساتھ بات چیت کا بہت خواہش مند ہوں۔'