ایودھیا: وزیراعظم نریندر مودی دیوالی کے موقع پر آج اترپردیش میں ایودھیا میں منعقد چھٹے دیپ اتسو کا افتتاح کرکے ریاست کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی موجودگی میں شری رام کا علامتی راجیہ ابھیشیک کریں گے۔ وزیراعظم مودی اپنے اترپردیش دورے کے سلسلے میں اتوار کو دن میں لکھنئو آئیں گے۔ ہوائی اڈے پر کچھ وقت ٹھہرنے کے بعد وہ ہیلی کاپٹرکے ذریعہ ایودھیا کے لئے روانہ ہوں گے۔ جہاں یوگی حکومت کے ذریعہ شروع کئے گئے دیپ اتسو کے چھٹے ایڈیشن میں شامل ہوں گے۔ وزیراعظم کے دورے کے پروگرام کے مطابق وہ شام پونے چار بجے ایودھیا میں واقع ساکیت یونیورسٹی پہنچیں گے۔ اس کے بعد وزیراعظم مودی شام ساڑھے چار بجے شری رام جنم بھومی پہنچیں گے۔ اس مقام پر بننے والے شاندار رام مندر کی تعمیر کا مقامی جائزہ لینے سے پہلے وہ رام کے درشن پوجن کریں گے۔ PM Modi Visit Ayodhya
اس کے بعد وزیر اعظم مودی شام 5.15 بجے شری رام کتھا پارک جائیں گے، جہاں وہ بھگوان شری رام کی علامتی راجیہ ابھیشیک کریں گے۔ اس کے بعد وہ شام 6.45 بجے سریو گیسٹ ہاؤس آئیں گے اور شام 6 بجے نئے سریو گھاٹ پہنچیں گے اور سریو ندی کی آرتی میں شرکت کریں گے۔ آرتی کرنے کے بعد، وزیر اعظم مودی رام جی کی پیڑی پہنچیں گے اور شام 6 بجے عظیم دیپواتسو کی تقریبات کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد وہ شام 7 بجے سے شام 7.15 بجے تک نیا گھاٹ پر جدید ترین ٹیکنالوجی 'گرین اینڈ ڈیجیٹل فائر ورکس' کے ساتھ منظم سبز آتش بازی کا مشاہدہ کریں گے۔ اس کے بعد وہ شام 7.30 بجے ایودھیا ہوائی پٹی سے دہلی کے لیے روانہ ہوں گے۔