اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیراعظم نریندر مودی ہاتھ جوڑ کر کسانوں کے مسائل حل کرنے کو تیار' - farmers protets against farm laws 2020

ریاست اتر پردیش کے نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کسانوں کے مسائل کو ہاتھ جوڑ کر حل کرنے کو تیار ہیں۔

dinesh sharma dy cm up
ریاست اتر پردیش کے نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما

By

Published : Dec 24, 2020, 7:11 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ایک ٹریننگ انسٹیوٹ کے سنگ بنیاد پروگرام میں شرکت کرنے آئے ڈاکٹر دنیش شرما نے کسانوں کے روز بہ روز بڑھتی تحریک پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مرکزی وزیر خارجہ امت شاہ کسانوں سے گفتگو کر رہے ہیں۔

وزیراعظم نریندد مودی نے بھی واضح کیا ہے کہ وہ بھی کسانوں کے سامنے ہاتھ جوڑ کر ان کے مسائل کو حل کرنے کی بات کہہ رہے ہیں۔

ریاست اتر پردیش کے نائب وزیراعلیٰ ڈاکٹر دنیش شرما

انہوں نے کسانوں سے اپیل کی ہے کہ مرکزی زرعی وزیر نریندر طومر نے جو تجویز جاری کی ہے۔

مزید پڑھیں:راستہ بھٹکی خاتون کے لئے نوئیڈا پولیس مسیحا بنی

کسان اسے سنجیدگی سے پڑھیں اور گفتگو کے لئے آگے آییں۔

دنیش شرما سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کسانوں کی تحریک کے پیچھے کسی دوسری جماعتوں کا ہاتھ ہونے کی کیا حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ ہیں جو کسانوں کی تحریک کو دوسرا رخ دینے کی کوشش کر رہے ہیں، ایسے لوگ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details