اس دوران انہوں نے جہاں پبلک سے متعلق بہت سارے ترقیای منصوبوں کا افتتاح کیا وہیں انہوں نے کھلاڑیوں کو تحفے دیے ہیں۔
وزیراعظم نے یہاں کے سمپورنند اسپورٹس اسٹیڈیم 58 بستروں والے ہاسٹل اور اسٹیڈیم کی تزئین کاری کو بھی منظوری دی ہے۔
ارجن ایوارڈ سے سرفراز کی گئی انٹرنیشنل باسکٹ بال پلیئر پدم شری پرسنتی سنگھ نے وزیراعظم کے اس کام پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کے کام کی خوب تعریف کی ہے۔
اس کے علاوہ انھوں نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا ہے کہ کھیلو انڈیا کے تحت پنجاب ، ہریانہ اور کیرالہ کے طرز پر 'نیشنل سنٹرل آف ایکسیلینس' قائم کیا جائے۔