اردو

urdu

ETV Bharat / state

بنارس: خاتون کو بیڈ نہ ملنے سے موت

ملک میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے، تو وہیں اترپردیش کے بنارس میں کورونا وائرس کے کیسز میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ یہاں طبی سہولیات کے بہتر ہونے کی امید کی جارہی تھی لیکن جیسے حالات بے قابو ہوئے طبی سہولیات کی پول کھل گئی۔

'مودی نے کی تھی تعریف،اب ہسپتال میں بیڈ نہ ملنے سے بھابھی کی موت'
'مودی نے کی تھی تعریف،اب ہسپتال میں بیڈ نہ ملنے سے بھابھی کی موت'

By

Published : Apr 20, 2021, 7:48 AM IST

Updated : Apr 20, 2021, 9:14 AM IST

کورونا وائرس بنارس و اطراف میں خوفناک شکل اختیار کر چکی ہے اس کے زد میں عوام و خواص تیزی سے آرہے ہیں بنارس وزیراعظم نریندر مودی کا پارلیمان حلقہ ہے اس لیے یہاں کی طبی سہولیات کی بہتری کی امید کی جارہی تھی لیکن جیسے حالت بے قابو ہوئے طبی سہولیات کی پول کھل گئی۔

'مودی نے کی تھی تعریف،اب ہسپتال میں بیڈ نہ ملنے سے بھابھی کی موت'

یہ بات اس وقت سامنے آئی جب وزیراعظم سے ملاقات کر چکے کاشی علاقے کے بی جے پی اقلیتی مورچہ کے صدر حاجی انوار انصاری نے اپنے فیسبک پیغام میں لکھا کہ میری بھابھی کی طبیعت خراب تھی پارٹی کے اعلی رہنماؤں کو فون کیا کہ ایک بیڈ کا انتظام کردیں لیکن ایک بیڈ کا انتظام نہ ہوا اور میری بھابھی بغیر علاج کے ہی دنیا سے رخصت ہوگئیں۔

وزیر اعظم مودی کا ٹویٹ

واضح رہے کہ گزشتہ برس وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کے ذریعہ لاک ڈاون میں کیے گئے کام کی تعریف کی تھی اور مکتوب لکھ کر بھی حوصلہ افزائی کیا تھا اور اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے نام لیکر ٹویٹ بھی کیا تھا۔

حاجی انور احمد انصاری کا ٹویٹ

کچھ دن بعد ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بات چیت بھی کیے تھے لیکن اب تک ان کی بھابھی کے لیے ہسپتال میں ایک بستر کا انتظام نہ ہوسکا تب انہوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے افسوس کا اظہار کیا اور وزیراعظم و ریاست کے وزیر اعلیٰ سے درخواست کیا ہے کہ بنارس میں طبی سہولیات پر توجہ دیں۔

PMO letter
Last Updated : Apr 20, 2021, 9:14 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details