اردو

urdu

ETV Bharat / state

'وزیر اعظم ملک کی عوام کو گمراہ نہ کریں' - اترپردیش نیوز

سماجوادی پارٹی کے رہنما حاجی یوسف نے کہا کہ 'وزیر اعظم کہتے ہیں کہ چین کے فوجی ہماری سرحد میں داخل نہیں ہوئے، ان کے اس بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی جی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں'۔

حاجی یوسف
حاجی یوسف

By

Published : Jun 21, 2020, 7:29 PM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد سماج وادی پارٹی سے سابق ایم ایل اے حاجی یوسف انصاری نے میڈیا سے کہا کہ وزیر اعظم مودی جی اپنے بیان میں کہتے ہیں کہ چین کے فوجی ہماری سرحد میں نہیں داخل ہوئے اور ہمارا کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔

دیکھیں ویڈیو

وزیر اعظم نریندر مودی کے بیان سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مودی جی عوام کو گمراہ کر رہے ہیں، میں ہاتھ جوڑ کر مودی جی سے کہنا چاہتا ہوں کہ اپنے بیان بازی سے عوام کو گمراہ نہ کریں جو سچائی ہے اسی بات کو بتائیں۔

لداخ کی وادی گلوان میں 15 اور 16 جون کے درمیان سرحد پر چین اور بھارتی فوج کے بیچ جھڑپ ہوئی تھی، اس جھڑپ میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details