دونوں ہی رہنماؤں کی ایک جھلک پانے کے لئے سڑکوں اور گھروں کی چھتوں پر عوام کی بھاری بھیڑ نظر آئی۔
لوک سبھا انتخابات کے لئے نامزدگی داخل کرنے پہنچے وزیراعظم نریندر مودی جمعرات کی شام سات کلومیٹر لمبے ’روڈ شو‘ کے بعد دنیا میں مشہور دشا شومیدھ گھاٹ پہنچے، جہاں انہوں نے تقریباً ایک گھنٹے تک گنگا کی آرتی کی اور دودھ سے ابھیشیک کرکے پوجا کی۔
محترمہ واڈرا نے جھانسی میں سندھی چوراہے پر واقع کانگریس دفتر سے روڈ شو کا آغاز کیا اور مالنو، بڑا بازار چوراہا ہوتے ہوئے ایورٹ بازار سے نکلیں تو لوگوں میں پرینکا کے استقبال کی ہوڑ مچ گئی۔ ایک جھلک پانے کے لئے لوگ آپس میں دھکا مکی کرتے دکھائے دیے تو وہیں خواتین نے چھتوں سے پھولوں کی بارش کر کے ان کا استقبال کیا۔
بھگوا لباس میں مودی گنگا کے ساحل پر ماں گنگا کی بھکتی میں ڈوبے رہے۔ وہ پوری آرتی کے دوران ہاتھ جوڑے اور بار بار تالیاں بجاتے اور منتر پڑھتے نظر آئے۔ خاص طورپر بنے اسٹیج پر ان کے ساتھ اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ، بھارتیہ جنتا پارٹی کے قومی صدر امت شاہ اور ریاستی صدر ڈاکٹر مہندر ناتھ پانڈے موجود تھے۔