اردو

urdu

ETV Bharat / state

وزیراعظم کا رابطہ عامہ کا دفتر ہاٹ اسپاٹ علاقے میں تبدیل - عامہ کے دفتر سمیت

وزیراعظم نریندر مودی کے پارلیمانی حلقہ بنارس میں بھی کورونا کا انفیکشن تیزی سے بڑھتا جارہا ہے۔

وزیراعظم کا رابطہ عامہ کا دفتر ہاٹ اسپاٹ علاقے میں تبدیل
وزیراعظم کا رابطہ عامہ کا دفتر ہاٹ اسپاٹ علاقے میں تبدیل

By

Published : Jul 31, 2020, 9:28 PM IST

بھیلوں پور تھانہ جواہر نگر ایکسٹینشن میں واقع وزیراعظم کی پارلیمانی رابطہ عامہ کے دفتر ہاٹ اسپاٹ علاقے میں تبدیل کردیا گیا ہے.

دفتر کے قریب کورونا وائرس سے متاثر مریض کی تصدیق کے بعد اس علاقے کو ہارٹ اسپاٹ علاقے میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

ایسے میں دفتر کو بند کر دیا گیا ہے۔ بنارس میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے مجموعی تعداد دو ہزار سے زائد ہوگئی ہے اس کے ساتھ ہی ہاٹ اسپاٹ علاقوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے. جس میں شہر کے پوش کالونی بھی شامل ہیں۔

وزیراعظم نریندر مودی کے رابطہ عامہ کے دفتر سمیت ارد گرد کے 100 میٹر کے فاصلے تک میونسپل کارپوریشن کے اہلکاروں نے راستے کو بلاک کردیا ہے. کسی بھی قسم کے افراد کو اندر جانا اور باہر آنا مکمل طریقے سے بند کر دیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details