اردو

urdu

ETV Bharat / state

علی گڑھ میں جنتا کرفیو کا اثر، سڑکیں سنسان

وزیر اعظم نریندر مودی کی جنتا کرفیو کی اپیل کے مدنظر ریاست اترپردیش کے ضلع علی گڑھ میں بھی سبھی بازار، پارک، بس اڈے بند دکھے۔

علی گڑھ میں جنتا کرفیو کا اثر
علی گڑھ میں جنتا کرفیو کا اثر

By

Published : Mar 22, 2020, 4:35 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی کی عوام سے جنتا کرفیو کی اپیل جس میں کہا گیا ہے کہ آج کے دن صبح سات بجے سے رات نو بجے تک عوام اپنے گھروں سے نہ نکلے۔

دیکھیں ویڈیو

علی گڑھ میں بھی اپیل کے مدنظر سبھی بازار، پارک، بس ڈے وغیرہ بند دکھے صبح سے ہی عوام نے اپنے گھروں سے نکلنے سے پرہیز کیا۔

وہیں جو لوگ بازاروں میں دکھ رہے ہیں ان کو پولیس سمجھاتی نظر آئی اور چوراہوں پر لاؤڈ اسپیکر کے ذریعے اعلان کیے جا رہے ہیں لوگوں کو گھر میں ہی رہنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔

علی گڑھ میں جنتا کرفیو کا اثر

علی گڑھ کے اے ٹی ایم (سٹی) راکیش کمار مال پانی نے بتایاعوام اس کا پوری طرح سے فالو کر رہی ہے، گھر سے نہیں نکل رہے ہیں، اس کا بہت اچھا پیغام بھی ہوگا اور اس کا اثر بھی دکھے گا۔

بہت سے لوگ اپنے گھروں میں ہے اور امید ہے کل رات کے بعد آج رات تک اپنے گھروں میں رہیں گے تو ایسے میں کورونا وائرس کوڈ 19 جس کی عمر لگ بھگ 36 گھنٹے بتائی جارہی ہے جب اس کو کوئی انسانی جسم نہیں ملے گا تو جہاں پر ہوگا وہیں ختم ہو جائے گا اور میں انتظامیہ کی جانب سے اپیل کرنا چاہتا ہوں وہ اپنے گھر سے نہ نکلیں۔

اے ڈی ایم (سٹی) نے مزید بتایا علی گڑھ میں دفع 144 نافذ کی گئی ہے جس میں پانچ اور پانچ سے زیادہ لوگوں کا ایک ساتھ رہنا منع ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details