نئی دہلی: کرشنا جنم بھومی مکتی نرمان ٹرسٹ کی طرف سے سپریم کورٹ میں ایک عرضی دائر کی گئی ہے، جس میں متھرا شاہی عیدگاہ مسجد کی گیان واپی مسجد کی طرز پر سائنسی سروے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس طرح کی تعمیر مسجد نہیں ہوسکتی اور یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ 12 اکتوبر 1968 کا مبینہ معاہدہ، جس کی بنیاد پر یہ حکم نامہ پاس کیا گیا ایک دھوکہ دہی تھی۔اس کے علاوہ اس درخواست میں شری کرشن کی جائے پیدائش پر وہاں پوجا کرنے کا حق بھی مانگا گیا۔
ایڈوکیٹ ہماشو شیکھر ترپاٹھی کے ذریعے دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ متنازع اراضی سے متعلق دعوے کو یقینی بنانے کے لیے ایک مکمل سائنسی سروے کرنا ضروری ہے۔ کیونکہ یہ سروے تجرباتی ڈیٹا پیش کرے گا اور ان کے بیانات کی درستگی کی تصدیق کرے گا اور کسی بھی نتیجے یا فیصلوں کے لیے ایک قابل اعتماد بنیاد فراہم کرے گا۔