اردو

urdu

ETV Bharat / state

وارانسی: 'نو سنگل یوز پلاسٹک' مہم کا آغاز

وزیر اعظم نریندر مودی نے 15 اگست 2019 کو لال قلعہ کی فصیل سے اعلان کیا تھا کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے ملک میں 'نو سنگل یوز پلاسٹک' مہم کا آغاز کیا جائے گا۔ اس وقت وزیراعظم نے ملک کے باشندوں سے اپیل کی تھی کہ پلاسٹک کے استعمال سے پرہیز کریں۔

plastic banks in varanasi, good initiative to collect plastic
'نو سنگل یوز پلاسٹک' مہم کا آغاز

By

Published : Dec 23, 2020, 7:10 PM IST

وزیراعظم نے اس مہم کو پورے بھارت میں چلائے جانے کا بھی اعلان کیا تھا، جس کے تحت ملک کے بیشتر شہروں میں پولی تھین کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

وزیر اعظم کے اعلان کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں 'نو سنگل یوز پلاسٹک' کی مہم چلائی گئی۔ مختلف شہروں میں دکانداروں کی خطیر رقم میں چالان کیے گئے تاہم عوامی رجحان میں ابھی تک کوئی خاص تبدیلی نہیں آئی ہے۔

پلاسٹک لائیں اور جھولا مفت پائیں

بنارس میں میو نسپل کارپوریشن نے اس جہت میں ایک شاندار مہم کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں میں پلاسٹک بینک کا آغاز کیا گیا ہے جس میں شہر کے باشندوں سے اپیل کی جا رہی ہے کہ وہ وہ اپنے گھر سے استعمال شدہ پلاسٹک کو لائیں اور قیمت کے ساتھ کپڑے کا جھولا اور بیگ مفت میں لے جائیں۔

پلاسٹک بینک

مزید پڑھیں:

بنارس: رواں برس کرسمس کی خوشیاں پھیکی رہیں گی
پلاسٹک بینک

ای ٹی وی بھارت نے بات کرتے ہوئے نجی کمپنی کے اہم ذمہ دار شبیر احمد نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کے ساتھ مل کر ان کی کمپنی کام کر رہی ہے اور شہر سے تقریباً دو ٹن پلاسٹک روزانہ جمع کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جمع شدہ پلاسٹک کو ریسائیکلنگ کی جارہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details