اے ایم یو کے میڈیکل کالج میں پلازمہ تھیراپی کی شروعات - اے ایم یو میڈیکل کاج و اسپتال میں پلازمہ تھراپی
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کا جواہر لعل نہرو میڈیکل کالج و اسپتال (جے این ایم سی ایچ) میں 29 لاکھ روپے کی لاگت سے پلازمہ ایفیریس مشین کے ذریعے کووڈ 19 کے مریضوں کا علاج کرنے کے لیے پلازمہ تھیراپی کی شروعات کی گئی ہے۔
اے ایم یو کے میڈیکل کالج میں پلازمہ تھیراپی کی شروعات
عالمی سطح پر کی گئی تحقیق میں یہ پایا گیا ہے کہ کووڈ 19 سے جو مریض صحتیاب ہوگئے ہیں ان کا پلازمہ دیگر معاون طریقہ ہائے علاج کے ساتھ کووڈ 19 کے مریضوں کے لئے بہت کارگر ہے۔ پلازمہ عطیہ کرنے والے رضا کار کو صحت مند ہونا چاہیے، عمر 17 سال سے زیادہ ہونی چاہیے اور وزن اور قد کی مناسبت سے بدن میں خاطرخواہ خون موجود ہونا چاہیے۔
Last Updated : Aug 13, 2020, 11:36 AM IST