اردو

urdu

ETV Bharat / state

ماحولیاتی تحفظ کے لیے شجر کاری مہم کا آغاز - شجر کاری مہم

ریاست اتر پردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر میں واقع نوئیڈا میں بڑے پیمانے پر شجر کاری مہم کا آغاز ہوا۔

شجر کاری مہم کا آغاز

By

Published : Jul 21, 2019, 7:21 PM IST

ماحولیاتی تحفظ کے لیے نوئیڈا میں ضلع انتظامیہ متعدد تنظیموں کے ساتھ مل کر مل کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا ہے۔جس کے تحت 10ہزار پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

شجر کاری مہم کا آغاز

درخت نہ صرف سایہ فراہم کرتے ہیں بلکہ یہ ماحو لیاتی آلودگی کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتے ہیں، درخت سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچاؤ اور زمین کے کٹاؤ کو روکنے کا اہم زریعہ ہیں۔

ماہرین کے مطابق کسی بھی ملک کے کل رقبے کا 25 فیصد حصہ پر جنگلات کا ہونا بیحد ضروری ہے۔

اس تعلق سے ضلع میں وزیر اعلی کے ڈریم پروجیکٹ جنگل فیسٹیول کے تحت ضلع مجسٹریٹ بی این سنگھ کے تعاون سے روٹری کلب اور دہلی اشوکا کی طرف CSR کے ذریعے ڈسٹرکٹ گوتم بدھ نگر میں 50 ہزار پودں کی شجر کاری کےپروگرام کا آغاز کیا گیا۔

ضلع مجسٹریٹ نے اس موقع پر اظہار خیال کیا کہ ضلع انتظامیہ آگے بھی اسی طرح کے سماجی کاموں میں شانہ بہ شانہ کام کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details