علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) مختلف درختوں اور رنگ برنگے پھولوں کی وجہ سے ایک گلدستہ کی مانند نظر آتی ہے، جہاں مختلف شعبوں، فیکلٹی، رہائشگاہوں بڑے پیمانے پر درخت اور پیڑ موجود ہیں، اس کے باوجود یونیورسٹی میں سالوں سال شجر کاری ہوتی رہتی Plantation Drive in AMU ہے۔ اے ایم یو کے بیگم عزیز النساء ہال جو دیگر ہالوں کے ساتھ گزشتہ دو برسوں سے بند تھا کو اب کھول دیا ہے کیونکہ اب طالبات یونیورسٹی آنے لگے ہیں، بیگم عزیز النساء ہال کی پروسٹ، وارڈن اور طالبات نے اپنے کیمپس میں آج شجرکاری مہم چلائی جس میں "پروجیکٹ لیمن سو درخت سو سال" کے تحت ہال کے اندر سو لیمن کے درخت لگائے گئے۔
انہوں نے بتایا کہ شجرکاری مہم کے تحت آج ہم لوگ ہال کے اندر سو لیمن کے درخت لگا رہے ہیں اس مہم میں ہال میں موجود سبھی طالبات نے حصہ لیا ہے۔ اس سے قبل بھی ہال کے اندر جتنے بھی پیڑ پودے ہم نے لگائے ہیں وہ یہی سوچ کر لگائے ہیں کہ ان کا استعمال طالبات کریں گے، لیمن کا استعمال لڑکیاں زیادہ کرتی ہیں اسی لیے لیمن کے درخت لگائے جا رہے ہیں، لیمن کی عمر بھی سو سال ہوتی ہے تو آنے والے وقت میں دیگر طالبات بھی ان کا استعمال کر سکتی ہیں۔