اردو

urdu

ETV Bharat / state

UP Madrasas Plantation Campaign یوپی مدارس میں شجرکاری مہم جاری، پچاس ہزار پودے لگانے کا ہدف - یو پی مدارس میں پچاس ہزار پودے لگانے کا ہدف

اتر پردیش مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ نے ایک سرکلر جاری کرتے ہوئے شجر کاری مہم کا اعلان کیا ہے۔ جس کے تحت ریاست کے امداد یافتہ مدارس کے زیر انتظام پچاس ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ Plantation campaign in UP Madrasas

UP Madrasas Plantation Campaign
UP Madrasas Plantation Campaign

By

Published : Aug 21, 2023, 5:16 PM IST

لکھنؤ:مدرسہ بورڈ کے رجسٹرار پرینکا اوسھتی نے کہا ہے کہ یو پی مدرسہ تعلیمی بورڈ لکھنؤ نے ایک سرکلر جاری کیا ہے جس میں شجر کاری مہم کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ریاست کے امداد یافتہ مدرسوں کے زیرِ انتظام 50 ہزار پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اتر پردیش میں ریاستی سطح پر شجر کاری مہم جاری ہے اور یوم ازادی کے بعد سے اس میں مزید تیزی ائی ہے بعض مدرسوں میں یوم ازادی کے موقع پر ہی شجرکاری مہم شروع ہوئی ہے۔ ہمارا ہدف ہے کہ ریاست بھر میں 50 ہزار پودے مدرسوں کے ذریعہ لگائے جائیں تاکہ ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے میں مدد مل سکے۔


یہ بھی پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ اتر پردیش حکومت گزشتہ کئی برسوں سے بارش کے موسم میں شجرکاری مہم کا آغاز کرتی ہے۔ اس کے تحت لاکھوں پودے پوری ریاست میں لگائے جا رہے ہیں۔ مدرسہ بورڈ نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ مدرسوں کے زیر انتظام شجر کاری مہم چلائی جائے تاکہ اس سے نہ صرف عوام بلکہ مدرسے کے لوگ بھی فائدہ اٹھا سکیں اور ماحولیات کے تحفظ میں اپنا تعاون پیش کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ شجرکاری مہم نہ صرف شہری مدرسوں میں جاری ہے بلکہ گاؤں دیہات کے علاقوں میں بھی جاری ہے اور اس کے تحت سبھی مدارس اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے شجرکاری مہم میں شامل ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details