سید آفاق نے کہا کہ ماحول کو بچانے کا مطلب بنی نوع انسان اور حیات کو بچانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج پوری انسانیت کو ماحول کی بہتری اور ایکو سسٹم کی بحالی کے لیے کام کرنا ہو گا۔ درخت گرمی کی شدت کو کم کرتے ہیں اور موسم میں ٹھہراؤ لاتے ہیں اپنے اور آنے والی نسلوں کے لیے درخت لگائیں اور ماحول بچائیں۔
سماج وادی پارٹی کے نوئیڈا اسمبلی کے ممکنہ امیدوار محمد تسلیم کا کہنا ہے کہ درختوں کی کٹائی، جنگلات کی کمی اور ماحولیاتی تبدیلیاں دنیا میں بھوک اور امراض پیدا کر رہی ہیں۔ شجر کاری اور ایکو سسٹم کی بحالی سے ہی انسان کی زندگی میں معیاری بہتری آ سکتی ہے۔