اردو

urdu

ETV Bharat / state

میرٹھ: عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت ملی

ضلع میرٹھ میں ضلع انتظامیہ نے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کرکے 25 نکاتی شرائط کے ساتھ اب عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

عبادت گاہوں
عبادت گاہوں

By

Published : Sep 23, 2020, 1:09 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع میرٹھ میں عبادت گاہوں کو کھولے جانے سے متعلق شہر کے مختلف رہنماو کے ساتھ ضلع انتظامیہ کی میٹنگ کے انعقاد کے بعد اب شہر کی مختلف عبادت گاہوں میں احتیاطی اقدامات کے ساتھ تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں، اس سلسلے میں تمام عبادت گاہوں میں صاف و صفائی کے علاوہ انتظامیہ کی جانب سے جاری تمام شرائط كو مد نظر رکھتے ہوئے تیاریاں کی جا رہی ہیں۔

عبادت گاہوں

ملک میں کورونا وائرس کے پیش نظر 21 ستمبر سے سماجی، سیایسی اور مذہبی تقریبات میں 100 افراد تک کے شامل ہونے کی اجازت دی گئی تھی لیکن عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت کو لیکر کوئی واضح اعلان نہیں کیا گیا تھا، اس سلسلسے میں ضلع میرٹھ میں ضلع انتظامیہ نے مذہبی رہنماؤں کے ساتھ ایک میٹنگ کرکے 25 نکاتی شرائط کے ساتھ اب عبادت گاہوں کو کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

عبادت گاہوں


ریاست میں عبادت گاہوں کو کھولنے كو ليكر گزشتہ چھ ماہ سے پس و پیش کے حالات تھے لیکن اب عبادت گاہوں کو شرائط کے ساتھ کھولے جانے سے سبھی مذاہب کے لوگ اپنی اپنی عبادت گاہوں میں عبادت کر سکے گے لیکن محکمہ صحت کی گائیڈ لائن کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا کیونکہ خطرہ ابھی ٹلا نہیں ہے ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details