اس معاملے کے خلاف کانگریس رکن پارلیمان اور قومی ترجمان پی ایل پنیا نے اتوار کو بارہ بنکی کوتوالی میں سبرامنیم سوامی کے خلاف مقدمے کا مطالبہ کیا ہے۔
سبرامنیم سوامی کے خلاف مقدمے کا مطالبہ - barahbanki
بی جے پی کے سینیئر رہنما و رکن پارلیمان سبرامنیم سوامی کی جانب سے کانگریس پارٹی کے کارگزار صدر راہل گاندھی کی ذاتی کردار کشی کرنے پر پی ایل پنیا نے سخت نکتہ چینی کی ہے۔
سبرامنیم سوامی کے خلاف مقدمے کا مطالبہ
پی ایل پنیا کے مطابق 5 جولائی کو سبرامنیم سوامی نے سپریم کورٹ سے باہر آکر بیان دیا تھا کہ راہل گاندھی کوکین کا نشہ کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی اور کنبہ سادگی کے لیے پہچانا جاتا ہے۔ سبرامنیم سوامی کے اس بیان سے کانگریس پارٹی کے کارکنان میں غصہ ہے۔ اس لیے ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔