اتر پردیش لکھنو: نافذ ہونے کے سبب ابھی تک مدرسہ تعلیمی بورڈ سے وابستہ مدارس میں داخلہ اور کلاسز شروع ہیں لیکن امتحانات فارم بھرنے پر ابھی کوئی فیصلہ نہیں ہو سکا کیونکہ حکومت کی جانب سے گائیڈ لائن جاری ہونے کے بعد ہی اس پر فیصلہ لیا جائے گا۔
امتحانات کب ہوں گے، ابھی اس کی تصویر صاف نہیں ہے۔
ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات چیت کے دوران مدرسہ تعلیمی بورڈ کے رجسٹرار آر پی سنگھ نے بتایا کہ مدارس میں کلاسز چل رہی ہیں.
لیکن امتحان فارم کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں ہو سکا کیونکہ بورڈ کی میٹنگ منعقد نہیں ہو پائی۔
انہوں نے بتایا کہ جلد ہی مدرسہ بورڈ کے ممبران کی میٹنگ منعقد ہوگی.