اترپردیش میں اسمبلی انتخابات UP election 2022کے پیش نظر ہفتہ کو ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے بعد ریاستی حکومت نے خوراک اور سپلائی محکمہ کی طرف سے عوام کو فراہم کئے جانے والے سستے راشن کے پیکٹوں سے وزیراعظم نریندر مودی اور وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کی تصویر اور سلوگن وغیرہ ہٹانے Photos of Yogi-Modi will be removed from the packets of free ration کے احکامات جاری کئے ہیں۔
محکمہ فوڈ اینڈ لاجسٹکس کے کمشنر کی جانب سے تمام ضلع مجسٹریٹ کو جاری کردہ ہدایات میں کہا گیا ہے کہ ضابطہ اخلاق کے نفاذ کے بعد وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی تصاویر ہٹا دی جائیں۔