ریاست اترپردیش میں عربی، فارسی، اُردو زبان کے امتحانات چل رہے ہیں۔ اس دوران طلبا اپنی جگہ دوسروں سے امتحانات دلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہیں اس سلسلے میں کئی افراد گرفتار بھی کئے گئے ہیں۔
ضلع مراداباد کے بھوج پر تھانہ پیپل سانہ کے 'محمد رضوان الحق میموریل انٹر کالج' میں پولیس نے محمد فیض کی جگہ امتحان دیتے ہوئے ایک دیگر شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔