ریاست راجستھان کے دارالحکومت جے پور میں انیس احمد نے کہا کہ ہم موہن بھاگوت کے اس بیان کی سخت لفظوں میں مذمت کرتے ہیں جس بیان میں موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ موقع پرستوں نے شہریت ترمیمی قانون کو بنیاد بنا کر معاشرے میں نفرت اور تشدد پھیلانے کی سازش کی۔
انیس احمد نے کہا کہ یہ بیان ملک کے ان لوگوں کی توہین ہے جنہوں نے سیکولر اور آئین مخالف قانون کے خلاف احتجاج کیا اور آئین کے اصل مقصد کے تحفظ کے لیے آواز بلند کی۔
انیس احمد نے کہا کہ شہریت ترمیمی قانون معاشرے کو تقسیم کرنے والا قانون ہے۔'