میرٹھ:ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ پولیس نے بدھ کی رات دیر گئے لوہیا نگر کے ساکن اور پی ایف آئی کے رکن فیروز رحمن کو گرفتار کیا، نوجوانوں کے تعلق سے اے ٹی ایس اور انٹیلی جنس سے ان پٹ ملا، فیروز پر الزام ہے کہ وہ کچھ عرصے سے پی ایف آئی کی تشہیر کر رہا تھا۔ گرفتار نوجوان بنیادی طور پر کیتھور تھانہ علاقہ کے گاؤں جادودا کا رہنے والا بتایا جاتا ہے۔
پولس تھانہ صدر راجیو سہراوت نے بتایا کہ اے ٹی ایس کو ملنے والے ان پٹ کی بنیاد پر پولس نے اسے کل دیر رات گرفتار کیا، حکام کا کہنا ہے کہ فیروز کی سرگرمیاں انتہائی مشکوک تھیں۔ اس کی کافی عرصے سے نگرانی کی جا رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ اے ٹی ایس افسران نے انہیں اس کی اطلاع دی تھی۔ اس کے بعد پولیس ٹیم نے رات ہی میں لوہیا نگر میں واقع ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا۔ فیروز رحمان کو وہاں سے گرفتار کیا گیا۔