وارانسی: پی ایف آئی کے اراکین کو دیگر معاملوں میں یوپی سمیت ملک بھر کی مختلف ریاستوں سے ماضی میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یوپی کے وارانسی سے اب تک پی ایف آئی کے 3 سرگرم اراکین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جس میں سے ایک رکن عبداللہ سعود انصاری کو یوپی پولیس پانچ دن کی ریمانڈ پر لے کر پوچھ گچھ کر رہی ہے۔ PFI activist Abdullah Saud Ansari on police remand in Varanasi
پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی پوچھ گچھ میں عبداللہ سعود انصاری کے کئی ریاستوں میں رابطوں اور ساتھیوں کے بارے میں جانکاری حاصل ہوئی ہے۔ عبداللہ کو 30 ستمبر کو لوہٹا علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ عبداللہ گزشتہ کئی ماہ سے پی ایف آئی تنظیم کی جانب سے کونسلر کا انتخاب لڑنے کی تیاری کر رہا تھا۔ پولیس کو اس کے پاس سے ایک لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد ہوا ہے۔
عبداللہ سعود انصاری آن لائن کاروبار کے ذریعے پی ایف آئی کنکشن کو پھیلانے میں گزشتہ کئی سالوں سے مصروف تھا۔ مہاتما گاندھی کاشی ودیاپیٹھ سے بی سی اے کی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اس نے کمپیوٹر کی تعلیم حاصل کی تھی۔ عبداللہ کے فعال کردار کے پیش نظر پاپولر فرنٹ آف انڈیا نے اسے ضلع کمیٹی وارانسی کا صدر منتخب کیا تھا۔ عبداللہ کو کمیٹی کی جانب سے کئی اہم ذمہ داریاں سونپی گئی تھی۔ PFI activist Abdullah Saud Ansari on police remand in Varanasi
مزید پڑھیں:
پولیس ذرائع کے مطابق عبداللہ سے اب تک کی پوچھ گچھ میں بھدوہی، مرزا پور اور غازی پور کے کئی لوگوں سے رابطے کی اطلاع ملی ہے۔ پولیس ٹیم اب ان اضلاع پر بھی شکنجہ کسنے کی تیاری کررہی ہے۔ فی الحال عبداللہ سے مقامی پولیس پوچھ گچھ کر رہی ہے، لیکن مانا جا رہا ہے کہ اے ٹی ایس کی ٹیم بھی عبداللہ سے پوچھ گچھ کرے گی۔