رکن پارلیمان انصاری نے لا وڈاسپیکر سے مسجدوں میں اذان پر پابندی لگانے کے ڈی ایم غازی پور کے حکم کے خلاف ہائی کورٹ کے نام خط بھیج کر اس میں مداخلت کی درخواست کی تھی۔ افضل نے اپنے خط میں کہا کہ ڈی ایم کا یہ فیصلہ بنیاد حقوق کو تلف کرنا ہے۔
اذان پر پابندی کے معاملے کی سماعت جمعرات کو - high court news
مسجد میں لاؤڈ اسپیکر سے اذان پر روک لگانے کے خلاف غازی پور کے رکن پارلیمان افضل انصاری کے خط کو الہ آباد ہائی کورٹ نے عرضی کی شکل میں سماعت کے لئے رجسٹر کر لیا ہے جس پر چیف جسٹس کی بنچ جمعرات کو سماعت کرے گی۔
اذان پر پابندی کے معاملے کی سماعت جمعرات کو
انصاری نے کہا ہے کہ کورونا وائرس وبا سے ملک کی عوام پریشان ہیں۔ غازی پور کا ہر شہری لاک ڈاؤں پر عمل کر رہا ہے۔ لوگ یہاں اپنے اپنے گھروں میں نماز پڑھ رہے ہیں لیکن دی ایم نے اپنے زبانی ہدایت میں اذان پر روک لگا دی ہے جو غلط ہے۔ رکن پارلیمان اس ضمن میں ہائی کورٹ سے خط کا نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے رکن پارلیمان کے خط کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ چیف جسٹس کی بنچ کل اس معاملے کی سماعت کرے گی۔