پولیس نے بتایا کہ پانی پت ریفائنری Panipat Refinery سے قومی سلامتی، اقتصادی نظام کو نشانہ بنانے والے گروہ کے 12 ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے گزشتہ 2 برسوں میں مغربی یوپی اور اتراکھنڈ میں 16 واقعات میں کم از کم 1 لاکھ لیٹر ڈیزل اور پیٹرول (تقریباً 1 کروڑ مالیت) چوری کیا تھا۔
پیٹرول اور ڈیزل چوری کے معاملے میں ضلع سپلائی آفس کے ایک ملازم کو سہارنپور تھانہ سرساوہ پولیس نے گرفتار کیا جس نے پٹرول پمپ سے ماہانہ 30 ہزار روپے کی رشوت لینے کا جرم قبول کیا ہے۔