ریاست اتر پردیش کے بجنور میں دن دہاڑے ایک پیٹرول پمپ کے کلرک سے کچھ پیشہ ور بدمعاشوں نے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار ہو گئے۔
اس واقعے میں پولیس نے ایک گروہ کا پردہ فاش کرتے ہوئے چھ ملزمین کو گرفتار کیا ہے، جن کے پاس سے چوری کی دو بائیک ایک لاکھ بیس ہزار روپیے نقد اور غیر قانونی ہتھیار برآمد ہوئے ہیں۔
بجنور: پیٹرول پمپ سے لاکھوں کی لوٹ۔ویڈیو
غور طلب ہے کہ اترپردیش کے بجنور ضلع کے تھانہ کرتپور میں 27 جنوری کو دوپہر تین بجے شہر کے پیٹرول پمپ کا منیم مہندر پال شرما پٹرول پمپ سے پیسہ جمع کرانے بینک جا رہا تھا، اسی دوران کچھ پیشہ ورانہ بدمعاش راستے میں مہندر کو چاقو دکھا کر چار لاکھ پچپن ہزار روپے نقد لوٹ کر فرار ہو گئے۔
اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے فوراً کاروائی کرتے ہوئے چھہ پیشہ ورانہ بدمعاشوں کو گرفتار کیا ہے، جن کے پاس سے پولیس نے چوری کی دو بائیک ایک لاکھ بیس ہزار روپے غیر قانونی ہتھیار برآمد کئے ہیں، پکڑے گئے سبھی بدمعاش بجنور ضلع کے ہی بتائے جا رہے ہیں۔