اردو

urdu

ETV Bharat / state

پٹائی سے بچنے کے لیے درخت پر چڑھا - رام ساگر50 سالہ شخص

بچہ چوری کی افواہ نے اب تک ملک بھر میں درجنوں بے گناہوں کی جان لے لی ہے جبکہ اترپردیش کے کوتوالی دیہات میں بچہ چوری کے شک میں عوام نے ایک شخص کو پکڑنے کی کوشش کی جس کے باعث وہ شخص جان بچانے کے لیے درخت پر چڑھ گیا۔

موت کے خوف سے درخت پر چڑھا شخص

By

Published : Sep 20, 2019, 8:23 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 9:09 AM IST

ریاست اترپردیش کے کوتوالی دیہات علاقے کے چرالی گاؤں میں دیر رات ایک شخص 50 فٹ اونچے درخت پر چڑھ گیا۔

درخت پر چڑھنے والے شخص کا نام رام ساگر ہے اور اس کی عمر 50 سال ہے۔

موت کے خوف سے درخت پر چڑھا شخص۔ویڈیو

تفصیلات کے مطابق رام ساگر گھرجا رہا تھا تبھی لوگوں نے اسے بچہ چور سمجھ کر دوڑانا شروع کر دیا۔

وہ اپنی جان بچانے کہ لیے ایک درخت پر چڑھ گیا جس کے بعد لوگوں نے پولیس کو اطلاع دی،اور پولیس موقع پر پہنچی لیکن لاکھ کوششوں کے باوجود وہ نیچے نہیں اترا۔
اس کے بعد جب اعلی افسر موقع پر پہنچے اور انھوں نے اس کی سلامتی کا وعدہ کیا جس کے بعد رام ساگر نیچے اتر آیا۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 9:09 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details