ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پیش نظر ملک میں نافذ لاک ڈاؤن کے بعد سے ہی مساجد اور دیگر عبادت گاہوں میں اجتماعی عبادات پر پابندی تھی، لیکن اب ان مذہبی مقامات پر عائد پابندیوں کو ہٹا لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ شہر کانپور میں اب تمام مساجد کو کھولنے کی اور اجتماعی عبادات کی اجازت مل گئی ہے، لیکن سماجی احتیاطی حد بندی کی گائیڈ لائن کے مطابق ہی نماز ادا کی کرنے کی اجازت ہے۔
کانپور میں کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہا ہے، جب 24 مارچ کو کو ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا تھا اس وقت کانپور میں کووڈ کا ایک بھی مریض نہیں تھا، لیکن دھیرے دھیرے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہی جارہا ہے۔
واضح رہے کہ اب کانپور میں روزانہ ہی کیسز آرہے ہیں اسی ضمن میں آج 236 نئے مثبت مریض پائے گئے ہیں، جس میں سے 10 مریضوں کی موت بھی ہوگئی ہے۔
خیال رہے کہ 23382 مریض کانپور میں اب تک پائے جاچکے ہیں جس میں 4458 مریضوں کا موجودہ وقت میں علاج چل رہا ہے، باقی مریض صحتیاب ہو کر گھر جاچکے ہیں، تاہم کانپور میں اب تک 613 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔