رامپور کے گھاٹم پور علاقہ کے رہنے والے لکشمی نارائن نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کو سانس لینے میں ہورہی تکلیف کی وجہ ضلع ہسپتال علاج کے لیے لے کر آئے تھے لیکن ڈاکٹرز نے مریض کی جانچ نہیں کی جس کی وجہ سے مریضی کی جان چلی گئی۔
لکشمی نارائن نے بتایا کہ یہاں کے ڈاکٹرز نے مریضہ کو دیکھنے میں کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔ پہلے تو پرچی وغیرہ بنانے کے لیے ایک گھنٹہ دوڑایا پھر کہا گیا کہ کوئی بیڈ خالی نہیں ہے۔ اس کے بعد کسی طرح ہم مریضہ کو آئیسولیشن وارڈ کے فرسٹ فلور پر لے کر گئے جہاں کچھ بیڈز خالی تھے لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی تھی اور میری اہلیہ نے وقت پر علاج نہ ملنے کے سبب دم توڑ دیا۔