اردو

urdu

ETV Bharat / state

نوئیڈا و دیگر علاقوں میں ماسک پہننا لازمی - نوئیڈا میں کورونا وائرس

پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے نوئیڈا کی سڑکوں پر ماسک نہیں پہننے والوں کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس نے بغیر کسی ماسک کے عوامی مقامات پر گھومنے والوں پر خصوصی کارروائی کی اور چالان کاٹ کر جرمانہ بھی وصول کیا۔

نوئیڈا و دیگر علاقوں میں ماسک پہننا لازمی
نوئیڈا و دیگر علاقوں میں ماسک پہننا لازمی

By

Published : Apr 17, 2021, 10:28 PM IST

ریاست اتر پردیش کے نوئیڈا میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر نوئیڈا و دیگر علاقوں میں اب ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا گیا ہے، اگر کوئی شخص بغیر ماسک کے دیکھا جائے تو پولیس ٹیم اس کا چالان کرے گی۔

نوئیڈا و دیگر علاقوں میں ماسک پہننا لازمی

اس پر عمل درآمد کے لئے گوتم بود نگر پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے نوئیڈا کی سڑکوں پر ماسک نہیں پہننے والوں کے خلاف کارروائی کی۔ پولیس نے بغیر کسی ماسک کے عوامی مقامات پر گھومنے والوں پر خصوصی کارروائی کی اور چالان کاٹ کر جرمانہ بھی وصول کیا۔

نوئیڈا و دیگر علاقوں میں ماسک پہننا لازمی

پولیس کمشنر آلوک سنگھ نے پولیس افسران کو کووڈ پروٹوکول پر عمل کرانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے تھانہ سیکٹر 20 کی، سیکٹر 18 کی مارکیٹ اور سیکٹر 5 کی مارکیٹ کا دورہ کیا۔

آلوک سنگھ نے ضلع کے تمام رہائشیوں کو کال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت کورونا کے انفیکشن کا پھیلاؤ بہت تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ تمام شہریوں کو کورونا وائرس انفیکشن سے خود کو بچانے کے مقصد کے ساتھ اپنی روز مرہ کی زندگی میں کووڈ 19 پروٹوکول پر لازمی عمل کرنا چاہئے، پولیس حکومت کی ہدایت کی تعمیل میں قصوروار پائے جانے والے کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details