اردو

urdu

ETV Bharat / state

Khatauli by polls جینت چودھری کا کتھولی اسمبلی سیٹ سے جیت کا دعوٰی

مظفر نگر کے کتھولی اسمبلی کے ضمنی انتخابات سے متعلق تمام سیاسی جماعتیں زور و شور سے انتخابی تشہیر کررہی ہے۔ Khatauli by polls 2022

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Nov 27, 2022, 11:05 AM IST

میرٹھ: مظفر نگر کی کھتولی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کی انتخابی تشہیر کررہے راشٹریہ لوک دل کے سربراہ جینت چودھری نے میرٹھ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھتولی کے کسان بی جے پی کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ کھتولی اسمبلی کے ضمنی انتخابات کو جہاں بی جے پی پوری طاقت سے اس نشست پر اپنی بادشاہت برقرار رکھنا چاہتی ہے وہیں سماجوادی پارٹی و راشٹریہ لوک دل اتحاد کے امیدوار مدن بھیا کو جیتانے کے لیے راشٹریہ لوک دل کوئی کمی نہیں چھوڑنا چاہتی اسی سلسلے میں مظفر نگر کے کھتولی میں عام جلسے سے خطاب کے بعد میرٹھ پہنچے راشٹریہ لوک دل کے سربراہ جینت چودھری نے کھتولی اسمبلی سیٹ جیت کا دعویٰ کیا۔ Khatauli by polls 2022

جینت چودھری کا کتھولی اسمبلی سیٹ سے جیت کا دعوٰی

سنہ 2013 کے مظفر نگر فسادات میں مجرم بی جے پی ایم ایل اے وکرم سینی کی اسمبلی رکنیت ختم ہونے کے بعد مظفر نگر کی کھتولی اسمبلی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب کے لیے سماج وادی آر ایل ڈی اتحاد نے مدن بھیا کو میدان میں اتارا ہے۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے، آر ایل ڈی کے سربراہ جینت چودھری، جو کھتولی میں مدن بھیا کی حمایت میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرنے کے بعد میرٹھ پہنچے، نے اتحاد کے امیدوار کی جیت پر اعتماد ظاہر کیا۔ جینت نے کہا کہ مظفر نگر ایک زرعی علاقہ ہے جہاں گنے کے کسانوں کو بی جے پی کی کسان مخالف پالیسیوں کا جواب دینا ہے، اس لیے کھتولی کی عوام دوبارہ بی جے پی پر بھروسہ نہیں کریں گی۔ Jayant Chaudhary on khatoli Polls

یہ بھی پڑھیں :Khatauli Assembly By Election 2022 آر ایل ڈی سپریمو جینت چودھری کا متنازع بیان

ABOUT THE AUTHOR

...view details