لوگ یو سی سی کی نفرت کی آگ میں جل جائیں گے سنبھل:یکساں سول کوڈ کو لے کر سنبھل کے ایس پی ایم پی نے ایک بار پھر حکومت پرطنز کرتے ہوئے کہا کہ سماج وادی پارٹی کےایس پی ایم پی ڈاکٹر شفیق الرحمن برق) نے کہا ہے کہ یکساں سول کوڈ سے ملک میں اتحاد قائم نہیں رہے گا۔
اس سے انتشار پیدا ہوگا اور جھگڑے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یو سی سی مذہب کا معاملہ ہے۔ اسے سیاست سے دور رکھنا چاہیے تھا۔دوسری طرف ایس پی ایم پی نے یکساں سول کوڈ پر مایاوتی کے بیان کو گول مول بیان بتایا اور صاف بات کرنے کا مشورہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ سنبھل لوک سبھا سیٹ سے ایس پی ایم پی شفیق الرحمان برق جو ہمیشہ اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ یو سی سی ہندوستان میں اتحاد نہیں لائے گی۔
یو سی سی مذہب کا معاملہ ہے، اس پر کوئی سودا نہیں کیا جاسکتا۔ایس پی ایم پی نے بڑھتی مہنگائی کے بارے میں کہا کہ ملک میں عام آدمی زندگی گزارنے سے قاصر ہے، سبزیاں اور ٹماٹر اتنے مہنگے ہو گئے ہیں کہ عام آدمی انہیں خرید نہیں سکتا۔ حکومت کی توجہ اس طرف بالکل نہیں ہے۔
ایم پی برق نے کہا کہ ہندوستان میں لوگ اپنے مذہب کے مطابق رہتے ہیں، انہیں اپنے مذہب کے مطابق کام کرنے دیں۔ یونیفارم سول کوڈ قانون کو سیاست سے الگ رکھنے کی ضرورت ہے۔ ملک میں بھوک اور مہنگائی ہے۔ لوگوں کو دال روٹی مشکل سے مل رہی ہے۔ مودی جی جو چیزیں لا رہے ہیں اس سے ملک کی ترقی رک جائے گی۔ لوگ نفرت کی آگ میں جل جائیں گے۔ یو سی سی پر مایاوتی کے بیان کو مضحکہ قرار دیا۔