اردو

urdu

ETV Bharat / state

بارہ بنکی: مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو اعزاز - کیرلا کے گورنر جناب عارف محمد شاہ کو بھی اعزاز

گاندھی جینتی کے موقع پر گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کی جانب سے منعقد سات روزہ تقریب کے دوسرے روز سماج کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا۔

بارہ بنکی: مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو اعزاز
بارہ بنکی: مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والی شخصیات کو اعزاز

By

Published : Oct 3, 2021, 3:06 PM IST

اتر پردیش کے ضلع بارہ بنکی میں سنیچر کو گاندھی جینتی کے موقع پر گاندھی جینتی سماروہ ٹرسٹ کی جانب سے منعقد سات روزہ تقریب کے دوسرے روز سماج کے مختلف شعبوں میں نمایاں کردار ادا کرنے والے شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا۔

اس موقع پر کیرلا کے گورنر جناب عارف محمد شاہ کو بھی اعزاز دیا گیا، جس کے بعد عارف محمد خان نے گاندھی کے تعلق سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'گاندھی کی انفرادیت کبھی ختم نہیں ہوگی'۔

ویڈیو
مزید پڑھیں:

اعزازیہ تقریب میں گزشتہ روز کل 20 شخصیات کو اعزاز سے نوازا گیا، جس میں نوجوان رائیٹر حفیظ قدوائی کو خان عبدالغفار خاں ایوارڈ، سینئیر رہنما عمیر حیدر یوسف کو مہر علی ایوارڈ، جتیندر کمار پانڈے کو ڈاکٹر لوہیا سپت کرانتی ایوارڈ، راجیو رنجن رائے کو لوک بندھو راج ناراین ایوارڈ، نیرج تیاگی کو چندر شیخر ایوارڈ، منیش شکلا کو دین دیال اپادھیائے ایوارڈ، شاعر شکیل معین کو مجاز ایوارڈ، سابق آئی پی ایس راجیش کمار پانڈے کو پرشاسنک سیوا ایوارڈ، انڈین لا انسٹیوٹ کے سابق رجسٹرار کے ایس بھاٹی کو لائف ٹائم ایچیومینٹ ایوارڈ، اس کے علاوہ این اے میڈیا کے ڈائریکٹر اور دی ٹی فولیور کمپنی کے ڈائریکٹر کو پروگرام میں بہتر تعاون کے لئے اعزاز سے سرفراز کیا گیا۔

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details