سپریم کورٹ نے آج ایودھیا تنازع پر اپنا فیصلہ سنایا اس دوران بارہ بنکی کے لوگ ربیع الاول کی تیاریوں میں مصروف رہے۔
لوگ ربیع الاول کی تیاریوں میں مصروف فیصلے کے بعد بارہ بنکی میں امن و امان میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نظر نہیں آئی۔ فیصلے کے بعد شہر میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی مثال بھی دیکھنے کو ملی۔ ہندو اور مسلمان ایک ساتھ بیٹھ کر ربیع الاول کی تیاریاں کرتے نظر آئے۔
بارہ بنکی میں صبح سے ہی عام زندگی پہلے کی ہی طرح نظر آئی۔ زیادہ تر دکانیں کھلی رہیں۔ سڑکوں پر لوگ بھی نظر آئے لیکن اتنا ضرور تھا کہ عام دنوں جیسا ماحول نہیں تھا۔
شہر میں حفاظتی نقطہ نظر سے پولیس اور انتظامیہ کے افسر مسلسل گشت کرتے ہوئے نظر آئے۔ مسلم علاقوں میں لوگ ربیع الاول کے جشن کی تیاریاں کرتے ہوئے نظر آئے اور فیصلے کا احترام کیا۔