بارہ بنکی جنکشن کے شروع ہوتے ہی بنکی قصبہ کی طرف جانے والایہ ریلوے کراسنگ بنکی اور کئی گاؤں کے لوگوں کے لئے کسی مصیبت سے کم نہیں ہے۔
اصل میں اس ریلوے کراسنگ سے دن بھر میں 150 سے زیادہ ریل گاڑیاں گزرتی ہیں، جس کی وجہ سے یہ کراسنگ ہر منٹ پر بند ہوتا ہے اور گھنٹوں بند رہتا ہے، جس کی وجہ سے لوگوں کو کافی دقتیں پیش آتی ہیں۔
بارہ بنکی جنکشن کے ریلوے کراسنگ سے لوگ پریشان کراسنگ پر اور بریج تعمیر کرنے کا مطالبہ گذشتہ کئی ماہ سے کیا جا رہا لیکن ابھی تک کچھ ہو نہیں سکا ہے۔
بارہ بنکی میں ریلوے کراسنگ مصروف ترین کراسنگ میں شامل ہے لکھنؤ اور دیوی جانے کا بھی شارٹ کٹ راستہ یہیں سے ہو کر گذرتا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اور بریج کے لئے آئے دن سروے ہوتا ہے، لیکن ابھی تک کچھ نہیں ہوا۔