اترپردیش کے ضلع مرادآباد میں سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمان ڈاکٹر ایس ٹی حسن نے حکومت اور مساجد کی کمیٹیز سے گذارش کی ہے کہ عید کے موقع پر مساجد میں نماز ادا کرائی جانی چاہیے۔
انہوں نے کہا 'یکم اگست کو عید الاضحی کے موقع پر سبھی مسلمانوں کو عید گاہ اور مساجد میں نماز ادا کرنے کی اجازت دی جائے'۔
ڈاکٹر حسن نے کہا 'ہم چاہتے ہیں کہ مساجد اور عیدگاہ میں عید کی نماز سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ ادا کرائی جائے اور گیٹ کے باہر نمازیوں کے ہاتھوں کو سینیٹائز کیا جائے'۔
'عیدگاہ اور مسجدوں میں نماز ادا کرائی جانی چاہیے' انہوں نے کہا 'نمازیوں کو ایک صف چھوڑ کر عید کی نماز میں شامل کیا جائے اور ہر نمازی کے ارد گرد ایک فٹ کی دوری کو یقینی بنایا جائے'۔
انہوں نے کہا ''مسجد کی کمیٹی ہو یا عید گاہ کمیٹی، ہماری اس گذارش پر غور نہیں کیا گیا۔ ہم ایک بار پھر گذارش کرتے ہیں کہ مساجد اور عبادت گاہوں کے ساتھ ساتھ مندر و گرودواروں چرچ اور سبھی عبادت گاہیں کھولی جائیں'۔
یہ بھی پڑھیے
ماہ ذی الحجہ کی کیا فضیلت ہے؟
انہوں نے کہا 'عبادت گاہوں میں ہر مذہب و ملت کے لوگ اجتمائی طور پر اپنے گناہوں کی معافی مانگیں گے اور ہمیں کورونا جیسی بیماری سے نجات ملے گی'۔