اردو

urdu

ETV Bharat / state

مئو: عوام نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے راستے پر بیریکیڈ لگایا

اترپردیش کے ضلع مئو کے پہاڑ پور گاؤں کے باشندوں نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے راستے پر بیریکیڈ لگا دیا ہے تاکہ باہر سے آنے اور جانے والوں کو روکا جا سکے۔

people set up a barricade on the way to avoid the coronavirus in mau uttar pradesh
عوام نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے راستے پر بیریکیڈ لگایا

By

Published : Mar 28, 2020, 5:29 PM IST

ریاست اترپردیش کے ضلع مئو کے پہاڑ پور گاؤں کے باشندوں نے اپنے علاقے میں کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لیے نئی تدبیر نکالی ہے۔

عوام نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے راستے پر بیریکیڈ لگایا

انہوں نے اپنے گاؤں والوں کو کورونا وائرس سے تحفظ کے لیے راستے پر بیریکیڈ لگا دئیے ہیں۔ بانس سے بنی بیریکیڈنگ سے گاؤں میں داخل ہونے والے باہری لوگوں کو روکا جا رہا ہے۔ پہاڑ پور کے باشندے چاہتے ہیں کہ ان کے گاؤں میں جو بھی داخل ہو اس کا پہلے چیک اپ ہو۔

عوام نے کورونا وائرس سے بچنے کے لیے راستے پر بیریکیڈ لگایا

اس فیصلہ میں نہ صرف مرد بلکہ گاؤں کی خواتین بھی شامل ہیں۔ خواتین نے بھی اپنے گاؤں کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کا عزم لیا ہے۔ انہیں فکر ہے کہ ایک بار کورونا وائرس سے متاثر کو داخلہ مل گیا تو پورا گاؤں اس کی زد میں آجائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details