اردو

urdu

ETV Bharat / state

ٹیوب کے سہارے لوگ ندی پار کرنے پر مجبور - جیتیا فیروز پور

مرادآباد کا ایک گاؤں ایسا ہے جہاں کے لوگ آج بھی اپنی جان خطرے میں ڈال کر ندی پار کرکے شہر پہنچتے ہیں اور ضروری اشیا خرید کر گھر لاتے ہیں۔

people river crosses with help of tube in moradabad
مرادآباد: ٹیوب کے سہارے لوگ ندی پار کرتے ہیں

By

Published : Aug 23, 2020, 10:44 PM IST

Updated : Aug 24, 2020, 12:32 AM IST

ریاست اترپردیش کے مرادآباد تھانہ کندرکی علاقے کے گاؤں جیتیا فیروز پور کے مقامی لوگ اپنی جان خطرے میں ڈال کر ندی پار کرتے ہوئے شہر پہنچتے ہیں۔

جیتیا فیروز پور گاؤں کے عوام کافی لمبے عرصہ سے بنی ندی پر پل تعمیر کرنے کا مطالبہ کررہے ہیں لیکن آج تک حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

مرادآباد: ٹیوب کے سہارے لوگ ندی پار کرتے ہیں

ندی پر پل نہ ہونے کی وجہ سے مقامی لوگوں کو ندی پار کرنے کے لیے گاڑیوں کے ٹیوب کا سہارا لینا پڑتا ہے تاہم ندی کو پار کرنے کے لیے گاؤں والوں نے خود ہی ایک لکڑی کا عارضی پل بنایا تھا جو مسلسل بارش کی وجہ سے پانی میں ڈوب گیا۔

ای ٹی وی بھارت نے کچھ روز قبل ہی اس سلسلہ میں تفصیلی خبر شائع کی تھی جس کے بعد اعلیٰ عہدیداروں نے یہاں کا معائنہ کیا تھا لیکن ابھی تک پل کی تعمیر کے سلسلہ میں کچھ بھی نہیں کیا گیا، جس کی وجہ سے یہاں کے لوگ مایوس ہیں۔

Last Updated : Aug 24, 2020, 12:32 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details