اردو

urdu

ETV Bharat / state

مرادآباد: حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

یوگی حکومت شہر شہر اور گاؤں گاؤں کی ترقی اور خوشحالی کے لیے تمام منصوبے چلارہی ہے لیکن ان منصوبوں کی حقیقت اگر زمینی سطح پر دیکھی جائے تو یہ منصوبے صاف طور پر کھوکھلے دکھائی دے رہے ہیں۔

مرادآباد: حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
مرادآباد: حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

By

Published : Sep 13, 2021, 3:54 PM IST

ریاست اتر پردیش کے مرادآباد کانٹھ اسمبلی علاقے کے شاہ پور گاؤں کے مقامی لوگوں نے ای ٹی وی بھارت اردو کے نمائندہ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے میں بجلی کے انتظامات انتہائی بدتر ہیں۔ سڑکوں کے حالات بھی صحیح نہیں ہیں۔ وہیں راشٹریہ لوک دل کے لیڈر مطلوب حسین نے کہا کہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں مجھے راشٹریہ لوک دل کا امیدوار بنایا گیا ہے۔

مرادآباد: حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ

انہوں نے کہا کہ اگر ہم اسمبلی انتخابات جیتنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو ہماری اولین ترجیح مقامی لوگوں کی سہولیات اور علاقے کی ترقی رہے گی۔ فی الحال ابھی اسمبلی کانٹھ کے حالات بدتر ہیں۔ مقامی لوگوں کو روزگار نہیں ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اس علاقے سے رکن اسمبلی راجیش کمار عرف چنّو جی ہیں۔ الیکشن جیتنے کے بعد انہوں نے اپنے علاقے میں آنا ہی چھوڑ دیا۔ ہمارے اس علاقے سے لوگ الیکشن جیتتے ہیں اور پھر بھول جاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: UP Polls 2022: 'منشور عوامی رائے کے مطابق تیار کیا جائے گا'

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مقامی لوگوں کو حکومت کے منصوبوں کا فائدہ ملنا چاہیے۔ علاقے کی سڑکیں درست ہونی چاہیے۔ لوگوں کو بجلی کی پریشانی سے نجات ملنی چاہیے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details