اردو

urdu

ETV Bharat / state

Protest in Moradabad: مرادآباد میں ادے پور معاملے کے ملزمین کو سزا دینے کا مطالبہ - ای ٹی وی بھارت اردو خبر

مرادآباد کے امبیڈکر پارک میں ورلڈ آرگنائزیشن آف ریلیشنس اینڈ نالج ادارے کی جانب سے راجستھان کے ادے پور میں ہوئے معاملے میں پکڑے گئے ملزمین کو سخت سے سخت سزا دینے کا حکومت سے مطالبہ کیا گیا۔ Udaipur Case، Protest in Moradabad

مرادآباد میں ادےپور ملزمین کو سزا دینے کا مطالبہ
مرادآباد میں ادےپور ملزمین کو سزا دینے کا مطالبہ

By

Published : Jul 10, 2022, 5:12 PM IST

مرادآباد: ریاست راجستھان کے ادےپور میں کنہیا لال کے قتل کے بعد پورے ملک میں پکڑے گئے ملزمین کے خلاف احتجاج کیے جا رہے ہیں۔ اگر بات کی جائے ریاست اترپردیش کے مرادآباد کی تو مرادآباد کے امبیڈکر پارک میں ورلڈ آرگنائزیشن آف ریلیشنس اینڈ نالج ادارے نے ادے پور قتل معاملے میں پکڑے گئے ملزمین کو سخت سے سخت سزا دینے کا حکومت سے مطالبہ کیا۔ Demand for Punishment of Udaipur Accused in Moradabad

مرادآباد میں ادےپور ملزمین کو سزا دینے کا مطالبہ
ادارے کی نیشنل سیکرٹری ڈاکٹر اسما اعظم نے ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ادے پور میں ہوا قتل کا معاملہ بے حد افسوس ناک معاملہ ہے اس واقعہ نے پورے ملک کو سوچنے پر مجبور کر دیا ہے۔ ڈاکٹر اسما اعظم نے آگے بولتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مذہب کی کتاب کسی کا قتل کرنے کی تعلیم نہیں دیتی۔ سبھی مذاہب میں ایک دوسرے کی ہمدردی اور انسانیت کا پیغام دیا جاتا ہے۔ آپس میں نفرت پھیلانے والوں کی معاشرے میں کوئی جگہ نہیں ہوتی۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پکڑے گئے دونوں ملزموں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔ Udaipur Case، Protest in Moradabad
مرادآباد میں ادےپور ملزمین کو سزا دینے کا مطالبہ
ادارے کے صدر مطلوب علی خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جس طرح سے ادے پور میں ٹیلر کنہیا لال کا قتل کیا گیا ہے اس طرح کا کام کوئی بھی مذہب اس کی اجازت نہیں دے سکتا۔ جس نے بھی ایسا کیا وہ دہشت گرد لوگ ہیں۔ ایسے لوگوں کو سخت سے سخت سزا دی جانی چاہیے۔ کنیا لال کے قتل کے معاملے کی ہم سخت مذمت کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details