لکھنؤ ضلع میں کل 9 اسمبلی نشستیں ہیں جس میں سے لکھنو ویسٹ Lucknow West اسمبلی نشست سے بی جے پی کے رکن اسمبلی تھے۔ 1989 سے 2012 تک اس نشست پر بی جے پی کا قبضہ رہا ہے۔ 2012 میں سماج وادی پارٹی کے ریحان نے 29 فیصد ووٹ حاصل کرکے اس حلقہ سے جیت حاصل کی تھی لیکن 2017 میں ریحان کو شکست ہوئی اور بے جے پی نے دوبارہ اس نشست پر قبضہ حاصل کرلیا۔ اس حلقہ اسمبلی میں زیادہ تر پرانے لکھنو کے علاقے شامل ہیں جبکہ 21 فیصد مسلم ووٹرز ہیں۔
ای ٹی وی بھارت نے لکھنو ویسٹ کے چوک علاقے میں مقامی لوگوں سے بات چیت کر رجحان Public Opinion in Lucknow Westمعلوم کرنے کی کوشش کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ گذشتہ برسوں میں موجودہ حکومت نے ترقیاتی کاموں اور بنیادی سولیات کی فراہمی کے لیے کیا کیا۔
مقامی لوگوں نے بتایا کہ چوںکہ علاقے میں متعدد پریشانیوں کا سامنا ہے تاہم حکومت نے کچھ کام کئے ہیں۔ مثال کے طور پر سیوریج لائن کی صاف صفائی کی گئی لیکن آج بھی کئی کام کرنا باقی ہے۔ حکومت نے بارہا برقی کھمبوں اور تاروں سے متعلق مشکلات کو حل کرنے کا وعدہ کیا تھا تاہم آج تک یہوعدہ پورا نہیں کیا گیا۔