رامپور:ریاست اترپردیش کے رامپور میں ایک انتخابی جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے رکن پارلیمان اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم نے کہا کہ گذشتہ دو برسوں میں انتظامیہ نے مظالم کی انتہا کر دی۔ انہوں نے کہا کہ انتظامیہ نے رامپور والوں کو اے ٹی ایم کی طرح استعمال کیا۔ Mohammad Abdullah Azam Khan
اسمبلی انتخابات 2022 کی تاریخیں جیسے جیسے نزدیک آ رہی ہیں انتخابی سرگرمیاں تیز ہوتی جا رہی ہیں۔ سیتاپور جیل میں قید سماجوادی رہنما اور رامپور شہر اسمبلی حلقہ کے امیدوار اعظم خاں کی حمایت میں ایک انتخابی جلسہ چاہ خزان پر منعقد ہوا جہاں اعظم خاں کے فرزند عبداللہ اعظم نے خطاب کیا۔
اس موقع پر انہوں نے اعظم خاں پر ہوئی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ کمزوروں اور غریبوں کی آواز کو دبا دیا گیا ہے۔ اعظم خاں کے جیل جانے کے بعد رامپور کے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں رہا۔