میرٹھ کے کمشنری چوراہے پر احتجاج کررہے جاٹ سماج کے احتجاجیوں کاالزام ہے کہ پولیس گجر سماج کے دباؤ میں کارروائی نہیں کر رہی ہے، جس کی وجہ سے ان کی فریاد نہیں سنی جا رہی ہے، اس لئے وہ آج میرٹھ میں لاک ڈاؤن کے باوجود اعلیٰ افسران سے شکایت کرکے مدد کی فریاد کررہے ہیں۔
میرٹھ کے پھیلاؤدہ تھانہ علاقے کے گڑینا گاؤں کے رہنے والے ان لوگوں کا الزام ہے کہ گجر سماج کے لوگ جاٹ سماج کے بیوی بچوں کا استحصال کرتے ہیں یہاں تک کے ان کو نازیبا کلمات سے پکارتے ہیں اور آئے دن ان پر حملے کرتے ہیں جس کی فریاد وہ مقامی پولیس سے کرتے ہیں لیکن کوئی کارروائی نہ ہونے سے ناراض اب یہ لوگ میرٹھ پہنچے ہیں اور اعلیٰ افسران سے مدد کی فریاد کررہے ہیں۔