جدید دور میں تانبے کے برتنوں کی جگہ پلاسٹک اور اسٹیل کے برتنوں کا رواج بڑھتا جا رہا ہے۔ایک زمانہ تھا جب بھارت سمیت دنیا کے بیشتر شاہی خاندانوں میں کھانے پینے کے لئے تانبے کے برتنوں کا استعمال کیا جاتا تھا۔ ساتھ ہی غسل کے لئے تانبے کا تتیڑا یا بالٹی اور پان کھانے کے لئے تانبے کا پاندان کا رواج بھی شاہی خاندانواں کے علاوہ مہذب گھرانوں کی عام پہچان تھا۔
یہی نہیں بلکہ پان کی پیک اگلنے کے لئے بھی خصوصی طور پر تانبے کے اگلدان کا استعمال کیا جاتا تھا جو حالیہ برسوں تک جاری رہا۔
خود نوابین رامپور سے متعلق یہ بات عام ہے کہ نوابین تانبے کے برتنوں کا خود بھی استعمال کرتے تھے اور ریاست کی عوام کو بھی یہ ترغیب دیتے تھے کہ صحت کو بہتر بنائے رکھنے کے لئے تانبے کے برتن کا استعمال قلعئ کرا کرتے رہیں۔لیکن مغلیہ دور سلطنت اور نوابین کی ریاستوں کے خاتمہ کے ساتھ ہی تانبے کا رواج بھی آہستہ آہستہ کم ہوتا گیا۔ اور اب کم قیمت و کم وزنی والے پلاسٹک کے برتن کا دور دورا ہے۔جس کی وجہ سے تانبے کے برتنوں کی مانگ میں کافی گراوٹ آ گئی ہے۔