انہوں نے عوامی نمائندوں، افسران اور کسان سے تمام مسائیل پر بیدار ہونے کی اپیل کی۔ اس دوران سب سے دلچسپ یہ رہا جب انہوں نے کسانوں کے اعزاز کے دوران خاتون کسان کے نہ ہونے پر تشویش کا اظہار کیا۔ ان کی بات نکلتے ہی دو خواتین کسان کا انتخاب کیا گیا اور ان کا خطبہ ختم ہوتے ہی ان کا اعزاز کرایا گیا۔
ریاستی گورنر آنندی بین پٹیل نے اپنے خطبے کے دوران ٹی بی روگ زدہ بچوں کے لئے خصوصی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائیندے، افسر اور کسان ٹی بی روگ زدہ مریضوں کو گود لیں اور انہیں ہفتہ میں ایک دفعہ غزائیہ کھانا کھلائیں تاکہ ملک کو ٹی بی جیسی خترناک بیماری سے پاک کیا جا سکے۔