ریاست اتر پردیش کے ضلع بنارس میں شدید گرمی اور تیز دھوپ سے لوگوں کو راحت ملی ہے۔
شام ڈھلتے ہی موسم میں تبدیل آئی اور دھول بھری آندھی کے بعد تقریباً ایک گھنٹے شدید موسلا دھار بارش ہوئی ہے جس سے شہریوں کو شدت کی گرمی سے راحت ملی ہے۔

وہیں آم کے کسانوں کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے جبکہ گنا کسانوں کو راحت ملی ہے۔
بارش کے بعد ٹھنڈی تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری رہا. محکمہ موسمیات کے اندازے کے مطابق آئندہ دو دن تک اسی طرح کا موسم ہوسکتا ہے۔
شام کو دھول بھری تیز ہوائیں چلیں گی اور بارش کا بھی خدشہ ہے. واضح رہے کہ اتر پردیش کے متعدد اضلاع میں بارش نے عوام کو راحت پہنچائی ہے.