ریاست اترپردیش کے ضلع بارہ بنکی میں ریاستی وزیر برائے جنگلات دارا سنگھ سے جب اس سلسلے میں سوال کیا گیا تو وہ ان سوالوں سے بچتے ہوئے نظر آئے۔
تالابوں پر ناجائز قبضوں سے عوام پریشان انہوں کہا کہ اس مسئلہ پر وزیراعظم فکر مند ہیں جنہوں نے سنٹرل واٹر کمیشن کو اس کام پر معمور کیا جو کافی مستعدی کے ساتھ اپنے کام کو انجام دے رہا ہے۔
انہوں کہا کہ آج پانی کی قلت سے کسان پریشان ہے کیوںکہ کسان غیر دانستہ طور پر خود پانی کا صحیح استعمال نہیں کر رہا ہے۔
انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے 'کم پانی میں زیادہ پیداوار' کے فارمولہ کے ذریعہ کسانوں کو جدید تکنیک سے اگاہ کیا۔